اسلام آباد (این این آئی) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے مغربی ممالک کی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک افغانستان میں خواتین کی حالتِ زار کو نظر انداز نہ کریں۔نوبل انعام یافتہ خواتین کے حقوق کی کارکن ملالہ یوسف زئی نے اپنے بیان میں کہا کہ سب نے میری کہانی سنی ہے، آپ کو ملالہ کی کہانی بھی معلوم ہے لیکن یہ کوئی منفرد کہانی نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لاکھوں افغان لڑکیوں کی کہانی ہے جن میں لیڈر بننے اور تبدیلی لانے کی صلاحیت موجود ہے۔ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ افغانستان کی ان خواتین کو اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے تعلیم جیسے مواقع کی ضرورت ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...