خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف

0
380

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے معاملات میں سنگین بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے مطابق 2020 سے 2021 کے دوران خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے معاملات میں 32 کروڑ 78 لاکھ روپے کی سنگین بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں کا سراغ لگایا گیا ہے۔اتھارٹی نے دبئی ایکسپو 2020 کے دوران ایک کروڑ 31 لاکھ روپے کی 15000 ناقص یو ایس بیز تقسیم کیں تھیں۔خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے تقریباً 74 اہلکاروں کی تقرری میں بھی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔