لاہور ( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لاہور میں 513 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دیدی۔وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے اجلاس میں شہر لاہور میں 513 الیکٹرک بسیں چلانے کی اصولی منظوری دیدی۔جبکہ سپیڈوفیڈر بس سروس کی لاہورسے شیخوپورہ اور مریدکے تک توسیع کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔وزیراعلی پرویزالٰہی نے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کو بحال اور فعال کرنے جبکہ لاہور فیڈر روٹ کے لئے مزید بسیں لانے کے لیے نیا پراجیکٹ تیار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین کے 8سٹیشنز کی کمرشلائزیشن کی جائے گی، بہاولپور سے لودھراں روٹ کو جاری رکھنے کیلئے 12بسیں فراہم کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی اسلام آباد کی میٹرو بسوں کی تعمیر ومرمت اور نئی بسیں خریدنے کی بھی منظوری دیدی ہے جبکہ سی ڈی اے کو 15بسیں دینے کے فیصلے کی ایکس پوسٹ فیکٹو توثیق کردی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...