ہٹیاں بالا،چناری،چکوٹھی(این این آئی)سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کی سراں سے لیکر چکوٹھی تک اظہار تشکر ریلی سینکڑوں کی تعداد میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کی شرکت بھرپور نعرے بازی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے جیوے نوازشریف جیوے فاروق حیدر کے نعرے ضلع جہلم ویلی کے داخلی مقام پر نومنتخب ممبر ضلع کونسل راجہ انور حسین کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے کارکنان نے پرتپاک استقبال کیا کنینہ چھٹیاں، سراں کے مقام پر مسلم لیگ ن کے کارکنان نے بھرپور جشن منایا سراں میں راجہ انور حسین کی رہائش گاہ پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوے راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ ضلع جہلم ویلی کے دونوں حلقوں سے مسلم لیگ ن کو تاریخی ووٹ ملے کارکنان نے محنت کی پیسے اور لالچ کو مسترد کردیا ہٹیاں بالا میونسپل کمیٹی پہنچنے پر نومنتخب ممبر سجاول خان فرید خان کی قیادت میں کارکنان نے شاندار استقبالیہ دیا اس موقع پر کارکنان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا سڑک چناری پہنچنے پر ایک بہت بڑے جلوس کی شکل میں نومنتخب ممبر ضلع کونسل راجہ عظیم زاہد ایڈووکیٹ اور مرزا آصف کی قیادت میں پرتپاک استقبال کیا گیا راجہ فاروق حیدر خان کو ایک بڑے ٹرک پر سے چناری بازار سے سینکڑوں افراد کے جلوس کے ہمراہ گزرے بازار میں بڑے جلوس سے خطاب کرتے ہوے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ عوام نے نوازشریف کے نظریہ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے آزادکشمیر سے تبدیلی کی باقیات کو گھر بھیجنے کا وقت ہوا چاہتا ہے چکوٹھی لائن آف کنٹرول پہنچنے پر نومنتخب ممبر ضلع کونسل شیخ صادق کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے کارکنان نے بہت بڑی تعداد میں استقبال کیا انہیں ایک بہت بڑے جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ لایا گیا جہاں خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ علاقے کے عوام نے ترقی خوشحالی اور میرٹ کے ویثرن کو ووٹ دیے ہیں پاکستان کی معاشی اقتصادی اور معاشرتی تباہی کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے قومی اداروں کو متنازعہ بنانے کے پوری کوشش کی گئی مگر عوام ان کی حقیقت جانتے ہیں پاکستان میں محمد شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت نے ملک کی خاطر کڑوا گھونٹ پیا سیاست نہیں ریاست بچانے کے لیے آگے بڑھے ہم نے اتحاد سے ملک دشمن قوتوں کو ناکام بنانا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...