انگلش کپتان بین سٹوکس کی طبیعت ناساز،ٹرافی رونمائی کی تقریب ملتوی

0
257

انگلش کپتان بین سٹوکس کی طبیعت ناساز،ٹرافی رونمائی کی تقریب ملتوی
راولپنڈی( این این آئی) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ سے قبل انگلش کپتان بین اسٹوکس کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے باعث ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی تقریب بھی ملتوی کردی گئی ۔ذرائع کے مطابق سیریز کی بدھ کے روز شیڈول ٹرافی کی رونمائی کپتان بین اسٹوکس کی عدم دستیابی کی وجہ سے اب (جمعرات ) ٹاس سے پہلے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ طبیعت میں خرابی کے باعث ٹیسٹ سیریز کی بدھ کے روز شیڈول ٹرافی کی رونمائی ممکن نہیں ہوسکے اسے (جمعرات )میچ سے قبل ری شیڈول کیا جائے گا۔انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق بین اسٹوکس کی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے متعدد کھلاڑی اور آفیشلز پنڈی اسٹیڈیم نہیں آئے، صرف ہیری بروک، زیک کرالے، کیٹن جیننگز، اولی پاپ اور جوائے روٹ پریکٹس سیشن میں شریک ہوئے ۔ٹیم مینجمنٹ نے پہلے ٹیسٹ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کر رکھا ہے، فی الحال یہ کہنا مشکل ہے کہ موجودہ صورتحال میں ٹیم تبدیلی ضرورت ہوگی یا نہیں۔ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور انگلش کپتان بین سٹوکس شرکت کریں گے ۔دوسری جانب دورہ پاکستان کیلئے انگلش ٹیم اپنے شیف کے ہمراہ آئی جو ان کے کھانے کے معیار کی نگرانی کررہا ہے۔