راولپنڈی(این این آئی)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ امید ہے پیٹ کے انفیکشن سے متاثرہ انگلینڈ کے کھلاڑی جلد صحتیاب ہوں گے اور خواہش ہے کہ پوری مہمان ٹیم میدان میں اترے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف جمعرات سے ہماری ٹیسٹ سیریز شروع ہیں جس کی تیاری کیلئے ہمیں ایک ہفتہ ملا مگر بحیثیت ٹیم ہم پرعزم ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ سابق کرکٹر محمد یوسف سے سیکھتے ہیں کیونکہ انہوں نے ماضی میں انگلینڈ کے خلاف بھی میچ کھیلے ہیں تو ان کے تجربات سے مدد ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ فاسٹ باؤلر اور اسپنرز کو ساتھ لے کر چلیں۔انگلینڈ ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کو پیٹ کے انفیکشن پر بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہمیں یہ خبر ملی ہے مگر امید ہے کہ وہ جلد ہی ریکور ہوں گے اور ہم چاہیں گے ان کی پوری ٹیم کھیلے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی تینوں فارمٹس میں قیادت کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے اور اس میں پریشر کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ وقت کے ساتھ اتار چڑھاؤ چلتا رہتا ہے مگر ہم سو فیصد نتائج دیں گے۔کپتان نے کہا کہ ہم بہت پرجوش ہیں کیونکہ ہمارے لیے یہ کافی اہم سیریز ہے اور سنہری موقع ہے لہٰذا کوشش ہوگی کہ اچھی کرکٹ کھیلیں اور نتیجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے اور غلطیاں بھی ہوتی رہی ہیں جن سے ہم سیکھتے ہیں اور ہمیں ابھی بہت سیکھنا ہے اور بہت کچھ کرنا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ میچ مختلف ہے جس میں اگر حالات اور سیشنز کے مطابق کھیلا جائے تو کبھی کبھی ڈیفنس بھی اعتماد دیتا ہے اس لیے اس میں سوچ کر کھیلنا ہوتا ہے کہ کس طرح اور کب اٹیک کرنا ہے کیونکہ کہ کسی ایک سیشن سے میچ جیتا بھی جا سکتا ہے اور ہار بھی ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی ہوم کنڈیشنز میں کھیلا جاتا ہے تو کوشش ہوتی ہے کہ ایسی وکٹس بنائی جائیں جو باؤلنگ اور بلے بازی کے مطابق ہو اور میں نے جتنی بھی وکٹس دیکھی ہیں امید ہے ان سے نتیجہ ملے گا۔بابر اعظم نے کہا کہ موسم کا فرق ہے اور یہاں سرد موسم ہے جس سے باؤلر اور اسپنرز کو فائدہ ملے گا کیونکہ یہاں آسٹریلیا سے مختلف وکٹ ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...