اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے بنی گالہ تجاوزت کیس میں سی ڈی اے کو تعمیرات کی ریگولرائیزیشن کا عمل شفاف بنانے کا حکم دیتے ہوئے کورنگ نالے کا پانی ہائوسنگ سوسائٹی کی جانب سے الودہ کرنے پر سی ڈی اے سے جواب طلب کر لیا جبکہ عدالت نے سی ڈی اے سے کورنگ نالے کے پانی کی کوالٹی کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔پیر کو جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بنی گالہ تجاوزت کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہائوسنگ سوسائٹیز کے لیے اپنا سیورج پلانٹ لگانے کی شرط این او سی میں شامل ہونی چاہیے،ہائوسنگ سوسائٹیز کو آلودہ پانی کورنگ نالے میں ڈالنے سے روکا جائے۔انہوں نے کہا کہ برساتی نالوں پر پانی کی ٹریٹمنٹ کے لگے پلانٹ آپریشنک نہیں ہوئے،ٹریٹمنٹ پلانٹ کا ڈھانچہ بن چکا ہے لیکن فزیکل طور پر پلانٹ بحال نہیں ہوئے۔ جسٹس عمرعطابندیال نے کہا کہ سی ڈی اے عمارتوں کی ریگولرائیزیشن کے عمل کو شفاف بنائے،ریگولرائیزیشن کے عمل میں کسی قسم کی تفریق نہیں ہونہ چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کی غفلت کی وجہ سے لوگوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...