سعودی ولی عہد کا امریکی وزیر خارجہ سے خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

0
319

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد اور مملکت کے نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے نیوم شہر میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملا قات کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے مشرق وسطی کے خطے میں ہونے والی پیشرفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کے علاوہ دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا۔سعودی ولی عہد اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ اور ولی عہد کے سیکرٹری بندر بن عبید الرشید نے بھی شرکت کی جب کہ امریکا کی طرف سے سعودی عرب میں تعینات امریکی سفیر جون ابھی زید بھی موجود تھے