العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی طلبی کا معاملہ

0
311

اسلام آباد (این این آئی)العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی طلبی کے معاملہ پر وفاقی حکومت نے نواز شریف کی طلبی سے متعلق جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا۔ پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی طلبی کے معاملہ پر وفاقی حکومت نے نواز شریف کی طلبی سے متعلق جواب جمع کرادیا۔جواب میں کہا گیا ہے کہ بائیس اکتوبر 2020کو ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر طارق مسعود کو لاہور میں نواز شریف کی رہائش گاہ پر بھیجا گیا،بائیس اکتوبر کو وزارت خارجہ اور ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر جاتی عمرہ اور ماڈل ٹاؤن میں نواز شریف کی طلبی کے نوٹسز چسپاں کیے گئے۔ جواب میں کہا گیا کہ تیرہ اکتوبر کو وفاقی حکومت نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے نواز شریف کی طلبی کا نوٹس جاری کیا،12اکتوبر کو ڈیلی جنگ لاہور اور لندن سمیت ڈان نیوز پیپر لاہور میں نواز شریف کی طلبی کے اشتہارات شائع کیے گئے۔