راولپنڈی(این این آئی)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ کی ٹیم نے 4وکٹوں کے نقصان پر 506رنز بنالیئے،پاکستانی بائولر انگلش بیٹرز کے سامنے بے بس نظر آئے ،ا نگلینڈ کی جانب سے زیک کرولی،بین ڈکٹ،اولی پوپ اور ہیری بروک نے سنچریاں سکور بنا ڈلیں ،ہیری بروک 101 رنز اور بیناسٹوکس 34 رنز کیساتھ ناٹ آئوٹ ہیں، پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے دو جبکہ حارث رئوف اور محمد علی نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی جبکہ انگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں کرکٹ کا 112 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا،راولپنڈی میں انگلینڈ نے کھیل کے پہلے دن سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بنادیا،اس سے قبل 1910 میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کیخلاف پہلے دن 494 رنز بنائے تھے۔تفصیلات کے مطابق پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سب سے پہلے ٹرافی کی رونمائی کی گئی،بعدازاں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈکی طرف سے بین ڈکٹ اور زیک کرولی نے بیٹنگ جبکہ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور محمد علی نے بائولنگ کا آغاز کیا۔انگلینڈ نے پہلی وکٹ کی شراکت میں233 رنز بنائے،اس موقع پر بین ڈکٹ 107 رنز بنا کر زاہد محمود کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہو گئے جس کے بعد اولی پوپ بیٹنگ کیلئے آئے،مجموعی سکور میں دو رنز کے اضافے کے بعد دوسرے اوپنر زیک کرولی 122رنز بناکر حارث رئوف کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔یہ حارث رئوف کی پہلی ٹیسٹ وکٹ تھی۔اس موقع پر جوئے روٹ بیٹنگ کیلئے آئے،286 رنز کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی تیسری وکٹ گر گئی ،جوئے روٹ 23 رنز بناکر زاہد محمود کی گیند پر ایل بی ڈبلیوآئوٹ ہو گئے۔ان کے بعد ہیری بروک بیٹنگ کیلئے آئے،462 رنز کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی چوتھی وکٹ گر گئی ،اولی پوپ 108 رنز بناکرمحمد علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے،یہ محمد علی کی پہلی ٹیسٹ وکٹ ہے۔اس موقع پر انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس بیٹنگ کیلئے آئے۔قبل ازیں انگلینڈ نے اپنے 100رنزبغیر کسی نقصان کے 13اعشاریہ 5 اوورز میں ، 200رنز بغیر کسی نقصان کے 30اعشاریہ ایک اوورز میں ، 300رنز 49اعشایہ 2 اوورزمیں تین وکٹوں کے نقصان پر،400 رنز 64 اوورز میں اور500 رنز 74اعشاریہ 4 اوورز میں مکمل کئے۔انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے روز کھانے کے وقفے پربغیر کسی نقصان کے 174 رنزجبکہ پہلے روز چائے کے وقفے ہر3وکٹوں کے نقصان پر 332رنز بنائے پہلے روزکھیل کے اختتام پر ا نگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنالئے۔ہیری بروک 101 رنز اور بین اسٹوکس 34 رنز کیساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے دو جبکہ حارث رئوف اور محمد علی نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...