واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے القاعدہ برصغیر اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کے چار رہنماؤں کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ایک ایگریکٹیو آرڈر ای او 13224 کے تحت کیا گیا ہے جس میں دہشت گردی سے وابستہ گروپس اور اس کے لیڈرز کا ذکر ہے۔رپورٹ کے مطابق القاعدہ برصغیر کے امیر اسامہ محمود اور نائب امیر عاطف یحیٰی کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔اسی طرح القاعدہ برصغیر کے لیے بھرتیاں کرنے والے محمد معروف نامی شخص کو بھی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔اسی طرح کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رہنما قاری امجد کو بھی دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں قاری امجد کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ خیبرپختونخوا میں کارروائیاں کرنے والے گروپ کے سربراہ ہیں۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ افغانستان میں سرگرم دہشت گردوں کا مقابلہ بھرپور طور پر کرے گا۔امریکی وزیرخارجہ انتونی بلنکن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس امر کو یقینی بنانا ہو گا کہ افغانستان پھر سے دہشت گردوں کا گڑھ نہ بنے۔دہشت گرد قرار دیے جانے کے اعلان کے بعد متذکرہ افراد کی امریکہ جائیدادیں ضبط تصور ہوں گی اور کسی بھی شہری کو ان کے ساتھ لین دین کی اجازت نہیں ہو گی۔خیال رہے امریکہ اور نیٹو کی فوجیں تقریباً 20 سال تک افغانستان میں موجود رہیں اور پچھلے سال ہی انخلا کیا ہے جس کے بعد پھر سے طالبان کی حکومت قائم ہوئی ہے۔انخلا کے بعد بھی امریکہ افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتا رہا ہے جبکہ طالبان پر بھی ایسے الزامات لگ رہے ہیں کہ وہ پھر سے اپنے پچھلے دور حکومت کے طور اطوار کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ایسی رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں کہ افغانستان میں لڑکیوں کے سکول بند کر دیے گئے ہیں جبکہ پچھلے کچھ عرصے میں وہاں کئی دھماکے بھی ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ کی ذمہ داری داعش نے قبول کی۔دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حوالے سے بھی ایسی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ وہ خیبرپختونخوا میں بھتہ خوری میں ملوث ہے جبکہ چند روز پیشتر ہی کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں پولیو مہم کی سکیورٹی کے لیے جانے والے پولیس اہلکاروں کی بس کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔اس واقعے کی ذمہ داری چند گھنٹے بعد ٹی ٹی پی نے قبول کی
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...