اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فوادچوہدری نے سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان پر کہاہے کہ زرداری نے کہاتھاکہ پنجاب میں حکومت نہیں بننے دیں گے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فوادچوہدری نے کہا کہ آصف زرداری نے پہلے بھی بڑھک ماری تھیں زرداری نے کہاتھاکہ پنجاب میں حکومت نہیں بننے دیں گے، آصف زرداری نے چوہدری شجاعت کے پائوں پڑکرخط لکھوایا اس کے باوجود ایک بھی ایم این اے ان کے کہنے میں نہیں آیا۔فوادچوہدری نے کہا کہ قومی اسمبلی کے20لوگ پیسے لیکربھی زرداری کیساتھ کھڑے نہ ہوئے، پیپلزپارٹی کے پاس ووٹرز تو دور امیدوار بھی نہیں ہیں۔یاد رہے کہ صدر آصف علی زرداری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ باجوہ صاحب نے ہمارے ساتھ بیٹھ کر کبھی بات نہیں کی جبکہ کیانی صاحب غیرسیاسی ہونے کی صرف باتیں کرتے تھے،آصف زرداری نے کہا تھا کہ ہم پنجاب میں تیس سال سے پاور میں نہیں آسکے لیکن اب وہاں اپنی کمزوریاں دور کریں گے، میں پنجاب میں عمران خان کے مقابلے کے لیے تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کراچی میں پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہ کرسکے اب میانوالی میں نواب آف کالا باغ ان کا مقابلہ کریں گے، نواب آف کالا باغ نے ہمیں جوائن کرلیا ہے۔سابق صدر نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پورا زور لگا کر 25 ہزار لوگ جمع کرنے والا مقبول نہیں ہوتا ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...