نئی دہلی(این این آئی)بھارت اور چین کے درمیان لداخ میں پائی جانے والی کشیدہ صورتحال کو ختم کرنے کے لئے فوجی سطح پر بات چیت تعطل کا شکار ہے جس کی وجہ سے بھارتی حکومت کے ساتھ ساتھ فوج میں بھی شدید بے چینی پائی جاتی ہے کیوںکہ سخت سردیوں کا موسم شروع ہوچکا ہے جس سے ناقص سازوسامان سے لیس بھارتی فوجیوں کی زندگیوںکو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فریقیں ہاٹ لائن کے ذریعے بات چیت کے نئے مرحلے کی تاریخوں پر تبادلہ خیال کررہے ہیں تاہم مذاکرات کے لئے باقاعدہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔چھ جون سے شروع ہونے والے مذاکرات کا آخری اورآٹھواں مرحلہ دو ہفتے قبل 7 نومبر کوہوا تھا۔ موسم سرما کی آمد کے ساتھ یہ توقع کی جارہی تھی کہ بات چیت کا اگلا دور جلد منعقد ہوگا اور کسی مسودے پر اتفاق رائے قائم ہوجائے گا۔ فریقین کے لیفٹیننٹ جنرل سطح کے افسران اس بحران کے حل کے لئے بات چیت کر رہے ہیں جو 6 مئی کو شروع ہواتھا۔چار اور دس ستمبر کو ماسکو میں بات چیت کا ایک سلسلہ ہوا تھا۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...