کراچی(این این آئی)تیرہ سالہ نو مسلم آرزو فاطمہ نے ایک مرتبہ پھر والدین کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔پیرکوکراچی سندھ ہائی کورٹ میں آرزو کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے آرزو سے پھر استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہیں؟ آرزو فاطمہ نے ایک دفعہ پھر والدین کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔عدالت نے آرزو فاطمہ کو دارالامان منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ داخلہ آرزو کی کونسلنگ کا اہتمام کرے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے روزانہ کوئی نمائندہ ایک گھنٹہ آرزو سے ملاقات کرے ، پولیس شفاف تفتیش کر کے ماتحت عدالت میں رپورٹ پیش کرے۔ عدالت کی جانب سے آرزو فاطمہ کی تعلیم اور دیگر سہولیات کا انتظام کرنے بھی ہدایت کی گئی۔ عدالت نے کہاکہ آرزو چاہئے تو اپنے فیصلہ واپس لے سکتی ہے بعدازاں عدالت نے آرزو فاطمہ سے متعلق درخواست نمٹا دی۔سماعت کے موقع پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ کیس میں 3ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ کیس کی تفتیشی جاری ہے چالان جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...
ہمیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے’ ڈی جی( آئی ایس پی آر)
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ...
غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کو داخلے اجازت سمندر میں قطرہ ہے،اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ نے 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی آبادی والے علاقے غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کے داخلے...
مختلف ممالک سے چھ لاکھ 70 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض(این این آئی )سعودی وزارت حج عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 42 فیصد عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں...
غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی ختم کی جائے ، یورپی یونین
برسلز(این این آئی ) یورپی یونین سربراہ ارسولا وان ڈیر لین نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال ناقابل قبول ہے۔ اس لیے...