اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے پاکستانی اداکارہ سجل علی سے محبت کا اظہار کیا ہے۔جمائما نے سجل علی کے ایک انٹرویو کی ویڈیو شئیر کی جس پر لکھا کہ وہ سجل سے بہت پیار کرتی ہیں اور وہ انتظار نہیں کر پا رہیں کہ لوگ سجل کو ان کی فلم میں دیکھیں۔ویڈیو میں سجل علی کا جمائما کی نئی آنے والی کے بارے میں کہنا تھا کہ یہ پہلا پروجیکٹ ہے جس میں پاکستان کے کلچر کو اچھے انداز میں میوزک اور ڈائیلاگ کے ذریعے دکھایا گیا ہے۔واضح رہے وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ، برطانوی فلم ساز و لکھاری جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈیوس کردہ فلم ‘واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ’ میں سجل علی اہم کردار میں نظر آئیں گی، جو 2023 جنوری میں ریلیز ہوگی۔فلم کے مرکزی کرداروں میں شبانہ اعظمی، للی جیمز اور شہزاد لطیف نظر آئیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ رومانوی کامیڈی فلم میں راحت فتح علی خان کے دو گانے بھی شامل ہیں جبکہ فلم کی کاسٹ میں آسکر ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکارہ ایما تھومپسن بھی شامل ہیں۔فلم کی ہدایات بالی وڈ فلم ساز شیکھر کپور دے رہے ہیں،جبکہ فلم کی کہانی جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھی ہے جس کی کہانی برطانوی نژاد لڑکی اور پاکستانی نژاد لڑکے کی محبت کے گرد گھومتی ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...