کابل(این این آئی)امارتِ اسلامی افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہاہے کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملہ کرنے والے کو گرفتار کر لیا۔یہ بات امارتِ اسلامی افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ افغان دارالحکومت کابل میں واقع پاکستانی سفارتِ خانے پر حملے کے الزام میں گرفتار غیر ملکی شہری داعش کا رکن ہے۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہاکہ پاکستانی سفارت خانے پر کیے گئے حملے کے پیچھے غیر ملکیوں کا ہاتھ ہے۔امارتِ اسلامی افغانستان کے ترجمان نے کہاکہ پاکستانی سفارت خانے پر حملے کا مقصد افغانستان اور پاکستان کے درمیان بد اعتمادی پیدا کرنا ہے۔