اسلام آباد(این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ عمران خان باجوہ صاحب سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں، اگر جنرل باجوہ عمران خان کے اقتدار کیلئے معاون ہوں تو اچھے، ورنہ برے ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ عمران خان پہلے کہتے تھے کہ جنرل باجوہ جمہوریت پسند ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کے مشروط مذاکرات کی گنجائش نہیں، فیٹف اور خارجہ امور پر بھی جنرل ریٹائرڈ باجوہ کا کردار اہم رہا ہے۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ برطانیہ، کینیڈا، امریکا میں اسلامو فوبیا پر کیا کیا ہو رہا ہے، 2 روز قبل امریکی وزارت نے پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزارتِ خارجہ کے پاس موجود معلومات حقائق پر مبنی نہیں، ہم امریکا کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے، کرسمس کی تقریبات شروع ہو چکی ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں عیسائی، سکھ اور بندو برادری کو مکمل آزادی ہے، امریکی وزیرِ خارجہ سے اپیل ہے کہ اپنا وفد پاکستان بھیج کر حقائق دیکھیں۔طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ سعودی عرب کا نام بھی بلیک لسٹ میں ہے، اس کی بھی مذمت کرتے ہیں، شرعی حکم کے مطابق سعودی مقدس مقامات پر غیر مسلموں کا داخلہ بند ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا نام اس لسٹ میں شامل نہیں، امریکی کمیشن بھی بھارت کا نام واچ لسٹ میں شامل نہ کرنے پر حیران ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...