گہری دھند،موٹروے ایم 1 پشاور سے صوابی اور موٹروے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک بند

0
280

لاہور (این این آئی)گہری دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے صوابی اور موٹروے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک بند کردی گئی ۔موٹروے پولیس حکام کے مطابق موٹروے ایم 3 سمندری سے جڑانوالہ تک دھند کے باعث بند کی گئی،اس کے علاوہ لاہور سے سیالکوٹ تک موٹروے اور سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے اسماعیلیہ تک بند کی گئی ہے جبکہ قومی شاہراہ پر بھی دھند چھائے رہی۔ترجمان موٹروے پولیس کی جانب سے دوران ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی گئی ہے۔