پشاور(این این آئی)پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نیکابل میں پاکستانی ناظم الامور عبید نظامی کی جان بچانے والے اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی)کے سپاہی اسرار محمد سے پشاور میں ملاقات کی اور ان کی بہادری کو سراہا۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں ایس ایس جی کمانڈو کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے محمد صادق نے کہا کہ ایس ایس جی مجاہد اسرار محمد نے 2 دسمبر 2022 کو کابل میں ایک قاتلانہ حملے کے دوران سفیر عبید نظامی کی جان بچائی۔محمد صادق نے کہا کہ سینے اور ٹانگ میں گولیاں لگنے کے باوجود اسرار نے سفیر کی ڈھال بنتے ہوئیگولیاں کھائیں اور جوابی فائرنگ کی۔نہوں نے کہا کہ اسرار خیریت سے ہیں،گزشتہ روز ان کی بڑی سرجری ہوئی تھی، ان کے اہلخانہ اور ڈاکٹروں سے بھی ملاقات ہوئی، انہوں نے بتایا کہ اسرار نے بالکل بھی شکایت نہیں کی، بلکہ وہ خاندان کو تسلی دے رہے تھیکہ وہ ٹھیک ہیں۔محمد صادق نے کہاکہ اسرار سے ملاقات سفیر پر حملے سے دو دن پہلے ہوئی تھی، اسرار کے خاندان کو ہم سب کی طرح اس کی بہادری اور فرض کی لگن پر فخر ہے۔یاد رہے کہ تین روز قبل کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ چہل قدمی کر رہے تھے، حملے میں پاکستانی ناظم الامور محفوظ رہے تاہم ان کے محافظ اسرار محمد زخمی ہوگئے تھے۔بعدازاں افغان حکام نے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا، سفارتی ذرائع کے مطابق ملزم پاکستانی سفارتخانے کے قریب عمارت کی آٹھویں منزل پررہائش پذیر تھا اور ملزم نے اپنے فلور کے تین کمروں میں آئی ای ڈیز بچھا رکھی تھیں۔گذشتہ روز افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کہا تھا کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نیکابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملیکی ذمہ داری قبول کی ہے۔امارت اسلامی افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کی ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو کہ غیر ملکی شہری ہے اور داعش کا رکن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارت خانے پر حملے کے پیچھے غیر ملکیوں کا ہاتھ ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...