اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت عارف علوی نے فیصل مسجد میں خواتین کی نماز پر پابندی ، صفائی کی ناقص صورتحال کی رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے کہاہے کہ دنیا بھر کی مساجد میں مناسب اسلامی لباس اور سر ڈھانپ کر خواتین کو نماز پڑھنے کی اجازت ہے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق صدرمملکت نے کہاکہ فیصل مسجد مذہبی اور سیاحتی اہمیت کی حامل ہے لیکن مرکزی ہال میں نہ تو خواتین کیلئے نماز کی علیحدہ جگہ ہے نہ ہی اس میں داخلے کی اجازت ہے ۔ عارف علوی نے کہاکہ ضعیف اور بیمار خواتین کو لفٹ نہ ہونے کی وجہ سے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ صدر مملکت نے سوال اٹھایاکہ ان پابندیوں کا سامنا کرتے ہوئے خواتین اپنی نماز کیسے ادا کر پائیں گی؟ ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 14 ستمبر کومسجد میں خواتین کے نماز پڑھنے پر پابندی، صفائی اور دیکھ بھال کی ناقص صورتحال اور مسجد کے احاطے میں بھکاریوں کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی تھی ۔ صدر مملکت نے کہاکہ میری رائے میں خواتین کو مرکزی ہال میں مخصوص جگہ پر نماز ادا کرنے کی اجازت ہونی چاہیے ، خواتین کو اس عظیم مسجد کی تعمیراتی خوبصورتی کو سراہنے کیلئے مرکزی ہال میں جانے کی بھی اجازت ہونی چاہیے۔ عارف علوی نے کہاکہ میری یہ رائے حرمین شریفین سمیت پوری دنیا کے مشاہدے پر مبنی ہے۔سی ڈی اے نے ایوان ِ صدر کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ صورتحال کی بہتری کیلئے اقدامات شروع کیے ہیں۔دعوةاکیڈمی کی پالیسی کے تحت صرف ایک گیلری خواتین کے لیے مختص ہے ، مرکزی ہال میں خواتین کو داخلے کی اجازت نہیں ۔صدر مملکت نے خواہش ظاہر کی ہے کہ فیصل مسجد کے منتظم ان مسائل پر مزید وضاحت کریں ۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...