ریا ض(این این آئی )چین کے صدر شی جن پھنگ اور سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی نے ریاض کے شاہی محل میں ملاقات ہوئی ۔ چینی میڈ یا رپورٹ کے مطا بق صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ چین اور سعودی عرب کے تعلقات کی ترقی پر جو اہم اتفاق رائے ہوا وہ تعاون کے ٹھوس نتائج میں تبدیل ہو رہا ہے۔ چین اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات ہیں۔ چین سعودی عرب کو کثیر قطبی دنیا میں ایک اہم قوت کے طور پر دیکھتا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ جامع تزویراتی شراکت داری کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ چین سعودی عرب کے ساتھ تزویراتی روابط کو مضبوط بنانے، مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے، دونوں ممالک کے ترقیاتی مفادات کی حفاظت کرنے اور عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔اس موقع پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کے دورہ سعودی عرب کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ صدر شی جن پھنگ کا 2016 میں کیا گیا سعودی عرب کا کامیاب دورہ ناقابل فراموش ہے۔ حالیہ برسوں میں سعودی عرب اور چین نے اسٹریٹجک ڈاکنگ اور مختلف شعبوں میں تعاون میں شاندار پیش رفت کی ہے اورمختلف معاملات پر اہم اتفاق رائے تک پہنچے ہیں ۔ چین کے مفادات سعودی عرب کے بھی مفادات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لئے سعودیہ- چین جامع تزویراتی شراکت داری کی مسلسل ترقی کو فروغ دینے کے لئے صدر شی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں جو خطے اور دنیا میں امن ، استحکام اور سکون کے حصول کے لئے بھی سازگار ہے۔
مقبول خبریں
حکومت نے پاک ایران، پاک روس بارٹر تجارت کی اجازت دے دی
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے پاک ایران، پاک روس بارٹر تجارت کی اجازت دے دی وزارت تجارت نے اس حوالے سے بزنس ٹو بزنس...
دنیا اس وقت مالیات، خوراک اور ماحولیاتی تبدیلی کے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے...
نیویارک (این این آئی)پاکستان نے کہا ہے کہ دنیا اس وقت مالیات، خوراک اور ماحولیاتی تبدیلی کے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے بحرانوں...
آئندہ بجٹ میں پی ایس ڈی پی میں نوجوانوں کی ترقی کیلئے خصوصی طور...
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ بجٹ میں پی ایس ڈی پی میں نوجوانوں کی ترقی کیلئے...
آئی ایم ایف کے عہدیدار کا بیان ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، خواجہ...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے عالمی مالیاتی ادارہ کے پاکستان میں نمائندے ناتھن پورٹر کے ملک کی سیاسی صورت حال...
وزیر اطلاعات سے جرمن سفیر کی ملاقات ، فلم، آرٹ اور ثقافت کے شعبوں...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور جرمنی نے فلم، آرٹ اورثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر اتفاق کیا ہے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات...