بیروت(این این آئی )165 لبنانیوں کو اسرائیلی قابض ریاست کی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ رابطے کے شبے میں عدلیہ کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں ان کے خلاف مقدمہ کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ لبنانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں سے 25 کے خلاف عدالتی احکام جاری کیے گئے، یہ کہتے ہوئے کہ وہ2019کے بعد کے عرصے میں جاسوس بھرتی کیے گئے تھے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ اس سے قبل لبنانی سکیورٹی فورسز نے اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز کے ساتھ تعاون کے شبہ میں 185 افراد کو گرفتار کیا تھا۔تحقیقات سے پتہ چلا کہ اسرائیلی خفیہ ادارے موساد نے فرضی کمپنیوں کے اکائونٹس کھولنے کا کام کیا جو سوشل میڈیا کے ذریعے ملازمت کی درخواستیں وصول کرتے ہیں، ان لبنانیوں کو نشانہ بناتے ہیں جو ملازمت کے مواقع تلاش کر رہے ہیں۔جنوری 2022 میں لبنانی عدالتی ذرائع نے اطلاع دی کہ اس نے اسرائیل کے لیے کام کرنے والے لبنان میں جاسوسی کے 17 نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے سکیورٹی آپریشن کے حصے کے طور پر 21 افراد کو گرفتار کیا تھا۔اپریل 2009 اور 2014 کے درمیان لبنانی حکام نے اسرائیل کے ساتھ تعاون کے الزام میں ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کے 100 سے زائد فوجی اہلکاروں اور ملازمین کو گرفتار کیا تھا۔
مقبول خبریں
جمہوریت کو صرف اسٹیبلشمنٹ ، عدلیہ کے بعض لوگ کمزور نہیں کرتے سیاستدان بھی...
لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جمہوریت کو صرف اسٹیبلشمنٹ یا عدلیہ کے بعض لوگ کمزور...
سعودی عرب کا پاکستان کو 100 ٹن کھجور کا تحفہ
اسلام آباد (این این آئی)سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو کھجوروں کی فراہمی کے حوالے سے سعودی سفارت خانے میں تقریب کا انعقاد...
قومی اسمبلی، قبائلی ارکان اسمبلی اور وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کا ایوان سے...
اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اور وزیر مذہبی امور مفتی...
بھارت، مدھیہ پردیش میں مسجد پر ہندو انتہاپسندوں کے حملے میں متعدد نمازی زخمی
بھوپال(این این آئی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں گزشتہ رات ہندوتوا دہشت گردوںنے نماز تراویح کے دوران مسلمانوں پر پتھرائو کرکے کئی نمازیوں کو زخمی...
عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کیخلاف کراچی میں بھی بغاوت کا مقدمہ درج
کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن اور ان کے بھانجے حسان نیازی کیخلاف کراچی میں بغاوت کا مقدمہ...