لاہور( این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رانا ثنااللہ کی منشیات اسمگلنگ مقدمے میں بریت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے بے گناہ رانا ثنا اللہ کو انصاف دیا،اللہ اور اس کے رسول کی قسمیں کھانے والے جھوٹوں کو اللہ تعالی سے توبہ کرنی چاہیے ۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ رانا ثنا اللہ پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے ،بہادر رانا ثنا اللہ نے بدترین سیاسی انتقام کے باوجود شکایت کا کبھی ایک لفظ نہیں کہا،وقت کے منصف نے سچ جھوٹ، کھرے کھوٹے، بے گناہ اور گناہگاروں میں واضح لکیر کھینچ دی ہے ،بدترین سیاسی انتقام کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر رانا ثنااللہ سمیت پارٹی اور سیاسی جماعتوں کے دیگر قائدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہا کہ رانا ثنااللہ کے خلاف جھوٹا کیس بننا اور عدالت سے ان کا بری ہونا عوام کے لئے بھی مثال ہے کہ سابق حکومت نے کس طرح جھوٹ پر جھوٹ بولا اور بے بنیاد مقدمے بنائے۔
مقبول خبریں
سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
ریاض (این این آئی )سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایک فون کال پر...
محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کر دی
لاہور ( این این آئی) محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 29مارچ سے...
امپورٹڈ حکومت نے پاکستان کومذاق بنا کررکھ دیا ہے’فواد چودھری
لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے پاکستان...
لاہور ہائیکورٹ میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے تقرر کے خلاف شیخ...
لاہور ( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے تقرر کے خلاف درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے...
پہلے امریکی لابی فرموں سے تو حقیقی آزادی حاصل کرلو ، رانا ثناء اللہ...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ پہلے امریکی لابی فرموں سے...