.لاہو ر( این این آئی) اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے مادر وطن کا دفاع کرنے والے پاک فوج کے سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کا 51 واں یوم شہادت منایا گیا ۔سوارمحمد حسین نے 10دسمبر1971 ء کو دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جرات اور بہادری کی نئی داستان رقم کی اور جام شہادت نوش کیا تھا۔وہ 18جون 1949 ء کو ڈھوک پیربخش کے علاقے میں پیدا ہوئے اوراِس علاقے کو اب ڈھوک محمد حسین جنجوعہ کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔سوار محمد حسین نے 3ستمبر1966 ء کو پاک فوج کی 20لانسرز میں بطور ڈرائیور شمولیت اختیار کی، جب 1971 ء کی جنگ شروع ہوئی، تو سوار محمد حسین اپنی یونٹ کے ساتھ ہر معرکے کے ہر محاذ پر بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔انہوں نے ہر خطرے کا آگے بڑھ کر مقابلہ کیا اور اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ساتھیوں کے ساتھ مل کر دشمن کا دلیری سے مقابلہ کیا۔نشان حیدر پانے والے سوار محمد حسین نے دسمبر 1971 ء کی جنگ کے دوران دشمن کو ہراڑ خورد گاں کے قریب بارودی سرنگوں کے علاقے میں موجود پایا، تو انہوں نے پاک فوج کے نشانہ بازوں کو دشمن کی درست نشاندھی میں بھرپور مدد کی۔انہوں نے دشمن کے ٹینکوں کو نشانے لگوائے، جس کے نتیجے میں 16ٹینک تباہ ہوگئے اور اسی دوران وہ دشمن کی مشین گن کی گولیوں سے چھلنی ہوکر شہید ہوگئے۔
مقبول خبریں
سائفر کیس،عمران خان کی درخواست ضمانت کی ان کیمرا کارروائی کی استدعا پر فیصلہ...
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت کی ان کیمرا کارروائی...
سائفرکیس،خصوصی عدالت کا چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود کو پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد (این این آئی)آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پیش...
پاک فوج اور نگران حکومت کی ملکی معیشت میں بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات...
اسلام آباد (این این آئی)پاک فوج اور نگران حکومت کی ملکی معیشت میں بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات سامنے آنے...
ملک کے بچوں کے محفوظ اور صحتمند مستقبل کیلئے ہر کسی کو پولیو کے...
اسلام آباد (این این آئی)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑنے کہاہے کہ ملک کے بچوں کے محفوظ اور صحتمند مستقبل کیلئے ہر کسی کو...
پاکستان عالمی بینک سے قرض لینا والا سب سے بڑا ملک بن گیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان عالمی بینک سے قرض لینا والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔ایک رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں پاکستان نے...