وزیراعظم کی افغان بارڈر فورسز کی بلا اشتعال گولہ باری کی مذمت

0
320

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے چمن میں افغان بارڈر فورسز کی بلا اشتعال گولہ باری کی مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت سے اس بات کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے کہ دوبارہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔وزیر اعظم کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چمن پر افغان بارڈر فورسز کی بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کے نتیجے میں متعدد پاکستانی شہری شہید اور ایک درجن سے زائد افراد کا زخمی ہونا افسوسناک اور شدید قابلِ مذمت ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغان عبوری حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔