القاعدہ رہنما ابراہیم البنا کی معلومات دینے والے کیلئے 50 لاکھ ڈالر کا امریکی انعام

0
332

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے القاعدہ کے ایک سرکردہ رہنما ابراہیم البنا، جسے ابو ایمن المصری بھی کہا جاتا ہے، کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کیلئے 50 لاکھ ڈالر تک کے انعام کا اعلان کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات یمن میں امریکی سفارت خانے نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر جاری ایک مختصر بیان میں واضح کی۔یمن میں امریکی سفارت خانے نے کہا کہ انصاف کے لیے انعامات پروگرام نے ابو ایمن المصری کے نام سے مشہور البنا کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے عوض 5 ملین ڈالر تک کا انعام مختص کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ابراہیم البنا جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کا ایک سینئر رہنما ہے جسے امریکہ نے ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد کر رکھا ہے۔البنا جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کا ایک بانی رکن تھا اور اس نے گروپ کے سکیورٹی امور کی قیادت سنبھالے رکھی ہے۔ البنا نے تنظیم کے رہنماں کو فوجی اور سکیورٹی ہدایات فراہم کی تھیں۔البنا جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کے سب سے زیادہ خاموش اور غائب دماغ رہنماں میں سے ایک ہے۔ اسے القاعدہ کے انٹیلی جنس اپریٹس کا روحانی باپ سمجھا جاتا ہے۔