نیویارک(این این آئی)سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر نیخبر رساں اداروں کے کئی صحافیوں کے اکانٹس معطل کردئیے۔امریکی میڈیا کے مطابق سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے بھی کئی صحافیوں کے اکائونٹس معطل کیے گئے ۔امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹوئٹر نے صحافیوں کے اکانٹس کو معطلی کرنے کی وضاحت نہیں کی ۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے پابندیوں کو قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ تمام صحافیوں کے اکانٹس بحال کردیے جائیں گے۔دوسری جانب ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ صحافیوں پر وہی قوانین لاگو ہوتے ہیں جو دیگر لوگوں پر لاگو ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ 2 روز قبل ایلون مسک کے پرائیوٹ جہاز کو آن لائن ٹریک کرنے والا ایک ٹوئٹر اکانٹ معطل کیا گیا تھا
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...