اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق )کے سربراہ سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو جلد فیصلہ کرنا ہو گا کہ ارکان اسمبلی پارٹی قیادت کے فیصلے کے پابند ہیں یا پارلیمانی لیڈر کے۔ چوہدری سالک حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے قبل سپریم کورٹ پنجاب کے اراکین سے متعلق فیصلہ کرے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل پنجاب اسمبلی تحلیل ہوئی تو نیا سیاسی وآئینی بحران پیدا ہو گا۔انہوںنے کہاکہ چوہدری خاندان متحد تھا، مونس الٰہی نے دراڑ ڈالی، انہوں نے اقتدار کے لیے چوہدری خاندان کو تقسیم کیا۔چوہدری سالک نے کہا کہ مونس الٰہی جب چاہیں رابطہ کر سکتے ہیں، مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...