لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہم اپنا اختیار استعمال کریں گے، انتخابات کے لیے بالکل تیار ہیں، الیکشن ہوا تو بھرپور انداز میں لڑیں گے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو اس ملک اور اسمبلیوں سے کچھ لینا دینا نہیں، وہ حکومت میں رہتے ہوئے بھی کنٹینر پر چڑھے ہوئے تھے۔عمران خان اور پرویز الٰہی کو ایک دوسرے کی معاونت کرنی ہے، ہمارے پاس اختیار ہے کہ ہم عدم اعتماد کے ذریعے ان کو روکیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہم نے اسٹیبلشمنٹ کے کردار پر ہمیشہ بات کی ہے، اگر غلطیوں کو سدھار کر آگے بڑھا جائے تو اچھی بات ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا تھا، اللہ تعالی نے نواز شریف کو کامیابی دی۔عظمی بخاری نے کہا کہ پرویز الٰہی اتنی بڑی توپ چیز نہیں ہیں جن کی وجہ سے (ن) لیگ اپنی پالیسی بدلے گی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...