لندن(این این آئی)ایک برطانوی جوڑے نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں یہ درخواست جمع کروائی ہے کہ ان کے ناموں کا ڈبل سیٹ و پیڈل والی سائیکل پر سواری کے ذریعے 180 دنوں میں 21 ملکوں سے ہوتے ہوئے 18 ہزار میل طے کر کے دنیا کا چکر لگانے کے حوالے سے بطور عالمی ریکارڈ اندراج کیا جائے۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے لورا میسی اور ان کے شوہر اسٹیو میسی یکم دسمبر کو جرمنی کے صدر مقام برلن پہنچے، واضح رہے کہ چھ ماہ قبل ان دونوں نے یہیں سے اپنی یہ منفرد ڈبل پیڈل عالمی سائیکل سواری کا تیز ترین ریکارڈ بنانے کی کوشش کا آغاز کیا تھا۔اس جوڑے کا کہنا تھا کہ انہوں نے دنیا کے گرد چکر لگانے کی اپنی یہ کوشش ڈبل سائیکل سواری(مکسڈ)کے ریکارڈ کو اپنی ہم وطن خواتین سائیکل سوار جوڑی کیٹ ڈکسن اور راز مارسڈن سے زیادہ تیز یعنی کم وقت اور دنوں میں بنانے کے لیے شروع کیا تھا۔واضح رہے کہ کیٹ ڈکسن اور راز مارسڈن نے یہ ریکارڈ 263 دن، 8 گھنٹے اور سات منٹ میں بنایا تھا، جبکہ لورا اور اسٹیو میسی نے نیا ریکارڈ 180 دنوں میں بنایا ہے۔اس قبل مردوں کی ٹیم کا یہ ریکارڈ 281 دن، 22 گھنٹوں اور 20 منٹ کا تھا، گنیز ورلڈ ریکارڈ لسٹ میں مکسڈ ورژن ریکارڈ کی ایک کیٹگری بھی ہے لیکن اس میں ابھی تک کوئی بھی ریکارڈ ساز نہیں ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...