امریکا کا پاک افغان تعلقات میں پیشرفت کا خیر مقدم، امریکی نمائندہ خصوصی

0
338

واشنگٹن (این این آئی )امریکا نے پاک افغان تعلقات میں مثبت پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان مفاہمتی عمل میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا کہ مفاہمتی عمل میں پیشرفت خطے کے امن و ترقی کو بڑھانے کی موجب ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کا دورہ کابل مشترکہ وژن کی طرف ٹھوس قدم ہے۔امریکی نمائندے خصوصی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں حملوں کی روک تھام، مضبوط تعلقات، معاشی روابط بڑھانے پر اتفاق پر مبارک باد دیتے ہیں۔زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تشدد میں کمی، جنگ بندی کے لیے کام کرنے کا پاکستان کا عزم سراہتے ہیں۔