میرے اقتدار میں امریکی فضا سات فیصد صاف ہوئی، ٹرمپ کا دعوی

0
347

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ میرے اقتدار میں آنے کے بعد امریکی فضا 7 فیصد صاف ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جی 20 کے ورچوئل اجلاس میں ماحولیاتی تحفظ پر ویڈیو بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے امریکا کو یکطرفہ اور غیرشفاف پیرس ماحولیاتی معاہدے سے الگ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیرس ماحولیاتی معاہدہ امریکا کے لیے غیر منصفانہ تھا، یہ معاہدہ ماحول کے تحفظ کے لیینہیں امریکی معیشت تباہ کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ میں نے لاکھوں امریکیوں کے روزگار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا