لاہور( این این آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی میں 50 فیصد اضافہ ہوا اور پاک افغان سرحد سے بھی حملے ہو رہے ہیں، حکومت ان سے نمٹنے میں ناکام ہے۔ٹویٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ معیشت کو زمین پر لانے کے علاوہ امپورٹڈ حکومت دہشت گردی سے نمٹنے میں ناکام رہی۔چمن سے سوات، لکی مروت سے بنوں تک دہشتگردی کے واقعات میں 50 فیصد اضافہ ہوا، حکومت بین الاقوامی پاک افغان سرحد سے ہونے والے حملوں سے نمٹنے میں بھی ناکام رہی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سپاہی، پولیس اور مقامی لوگ روزانہ اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں، دہشتگردی کے بڑھتے خطرے اور مغربی سرحد کے اس پار سے حملوں کا حکومت ذکر تک نہیں کر رہی۔ان سب کی دلچسپی صرف این آر او ٹومیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کی زبوں حالی کے باوجود حکومت انتخابات کے انعقاد سے گھبرا رہی ہے، انتخابات ہی سیاسی استحکام کے ذریعے معیشت کو مستحکم کرنے کا واحد راستہ ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...