لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے بنوں میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاک فوج کے جوانوں کی بہادری اور جرت کی تعریف کی ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،سکیورٹی فورسز کے افسروں اور اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں،دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے پوری قوم یکسو ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہید ہونے والے 3 فوجی جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کرتے ہیں،ہم شہدا ء کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ملک میں امن کی آبیاری کیلئے شہدا ء کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،ہماری تمام تر ہمدردیاں شہدا ء کے لواحقین اورزخمیوں کے ساتھ ہیں۔چودھری پرویز الٰہی نے سکیورٹی فورسز کے زخمی افسران اور جوانوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...