لاہور( این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بے خبرہے ،گندم گیس بجلی مہنگی اور نایاب ہو چکی ہے،سٹاک مارکیٹ40ہزارپوائنٹ سے نیچے ،گندم4100 روپے فی من سے اوپر چلی گئی ہے ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آبادکے بلدیہ سے بھاگھنے والے الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں،انسانی خوراک توکیامرغیوں کی خوراک بھی دستیاب نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ مارکیٹیں8بجے بندکرانے سے کچھ نہیں ہوگا،الیکشن ہی عوام کا اعتماد بحال کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ 27کلومیٹرکے اقتدار کوبچانے کے لئے حکمرانوں نے سارے ملک کودا ئوپرلگادیاہے۔75سالہ تاریخ میں ایسا ہیجان پیدا نہیں ہوا، گورنراور سپیکرمیں پھڈاہے ،پیٹرولیم اورخارجہ میں پھڈاہے ،سابق اورموجودہ وزیرخزانہ میں پھڈاہے ،ہرطرف پھڈاہی پھڈاہے،72گھنٹے اہم ہیں ،جمعہ کو اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو لگ پتا جائے گا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...