مظفرآباد’ کرونا وائرس سے بچائو کیلئے آزادکشمیر بھر میں 15دن کیلئے لاک ڈائون کا نفاذ

0
286

مظفرآباد(این این آئی)ایک طرف جہاں حکومت آزادکشمیر نے کرونا وائرس سے بچائو کیلئے آزادکشمیر بھر میں 15دن کیلئے لاک ڈائون کا نفاذ کیا تاکہ کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شرخ کو کم کیا جائے تو وہی دوسری جانب مظفرآباد آزادکشمیر کے کچھ پرائیویٹ اسکولوں نے حکومت کے اِس فیصلے کو محض ایک کاغذ سمجھ کر ردی کی ٹوکری میں جاپھینکاجس کی وجہ سے بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں،حکومت آزادکشمیر جلد ا ز جلد نوٹس لے۔تفصیلات کے مطابق حکومت آزادکشمیر نے ایک طرف جہاں آزادکشمیر بھر میں 15دن کیلئے لاک ڈائون کا نفاذ کیا تاکہ کرونا وائرس کی وہ شرخ جو گزشتہ کچھ عرصے سے آزادکشمیر بھر میں تیزی سے بڑھ رہی تھی،میں کمی آسکے، اِس حالات کے پیش نظر آزادکشمیر بھر میں 15دن کیلئے اسکول،کالجز،یونیورسٹیز،شادی ہالز،ہوٹلز او ر دکانات وغیرہ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور یہ بھی کہا گیا کہ جو کوئی بھی اِس فیصلے کی خلاف ورزی کرتا ہے اُس بھاری جرمانہ کیا جائے گا اور اُس ادارے کو سیل کیا جائے گا لیکن مظفرآباد آزادکشمیر کے کچھ علاقوں چہلہ بانڈی ،بانڈی میر صمدانی،نثار کیمپ،سماں بانڈی،شوائی وغیرہ میں درجنوں ایسے پرائیویٹ اسکولز قائم ہیں