دبئی (این این آئی)دبئی کے سرکاری میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر اور اسرائیلی ہاپولیم بینک نے باہمی تعاون کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ بینک ہاپوالیم اس عالمی نیٹ ورک کا حصہ بن جائے گا اور مالیاتی مرکز بینکوں، مالیاتی مراکز ، ریگولیٹرز اور کمپنیوں شامل ہو کر مالی اور تکنیکی شعبوں میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لیے کام ہونے والی کوششوں میں شامل ہوگا۔ اسرائیلی العال کمپنی اور ابوظبی حکومت کی اتحاد ایئر ویز نے تعاون کے مزید طریقوں کی تلاش کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ ان میں ابوظبی اور تل ابیب اور دیگر مقامات کے مابین مشترکہ سروسز کی فراہمی بھی شامل ہے۔العال اور الاتحاد نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کا مقصد مختلف شعبوں، جیسے جہاز رانی ، انجینئرنگ ، ہوابازوں کی تربیت اور فضائی میزبانی کی تربیت اور دونوںفریقیوں میں تجارتی تعاون کو بڑھانا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...