ممبئی(این این آئی) فلم پٹھان میں شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کے گانے کی ویڈیو ریلیز ہونے پر انتہا پسند ہندوو?ں نے ہنگامہ کھڑا کردیا اور ایک پنڈت نے شاہ رخ خان کو جہادی قرار دیکر زندہ جلانے کی دھمکی دیدی۔یوں تو بالی ووڈ میں مسلم اداکاروں کی اپنی ہی ایک الگ دھاک ہے۔ ماضی کے نامور ہیرو دلیپ کمار ہوں، قادر خان یا امجد خان یا اب خانز ۔ ان سب نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے بالی ووڈ کو دنیا کی بہترین فلم انڈسٹری میں سے ایک بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔تاہم ہندو انتہا پسندوں کو مسلم اداکاروں کی یہ کامیابیاں ایک آنکھ نہیں بھاتیں اس لیے وہ مختلف حیلے بہانوں سے ان کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں اور اپنے تعصب اور نفرت کا شکار بناتے ہیں۔ان انتہا پسندوں کا تازہ شکار بالی ووڈ کے کنگ خان ”شاہ رخ خان” ہوئے ہیں جن کی آنے والی فلم پٹھان کے گانے ”بے شرم رنگ” نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے اور سوشل میڈیا پر اسے دیکھنے والوں کی تعداد دس ملین سے زیادہ ہے۔اس گانے میں دپیکا پڈوکون نے زعفرانی رنگ کا جوڑا پہنا ہے اور کافی بولڈ مناظر ریکارڈ کروائے ہیں۔ زعفرانی رنگ ہندو مذہب میں مقدس سمجھا جاتا ہے اور اکثر پنڈت اسے زیب تن کرتے ہیں۔ہیروئن کے لباس سے ہیرو کا کوئی لینا دینا نہیں ہوتا یہ ڈائریکٹر، کہانی نویس اور ڈریس ڈیزائنر کا کام ہوتا ہے جس میں لباس پہننے والی یا والے اداکار کی بھی رائے لے جاتی ہے لیکن انتہاپسند ہندو بس ایک موقع کی تلاش میں تھے۔ہندو انتہا پسندوں نے شاہ رخ کے خلاف باقاعدہ مہم کا آغاز کردیا اور بات احتجاج تک جا پہنچی۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...