کراچی(این این آئی) اداکارہ عائشہ عمر نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ اب شادی کرکے ماں بننا چاہتی ہیں۔ایک انٹرویو میں عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ اب وہ بطور ماں زندگی گزارنا چاہتی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کی شادی جلد ہوجائے اور ان کے ہاں بچے بھی ہوں۔اداکارہ نے بتایا کہ جہاں وہ شادی کرکے ماں بننا چاہتی ہیں، وہیں ان کی یہ خواہش بھی ہے کہ وہ دو بچوں کو گود لیں گی۔اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے شادی کے لیے کوئی شخص پسند کر رکھا ہے یا نہیں یا پھر وہ کب تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔عائشہ عمر ماضی میں بھی شادی سے متعلق بات کر چکی ہیں اور اس وقت ان کا موقف تھا کہ فی الحال انہیں شادی کی ضرورت نہیں۔وہ ماضی میں اپنے ہونے والے بچوں کی تربیت سے متعلق بھی کھل کر بات کر چکی ہیں اور بتا چکی تھیں کہ ان کے مستقبل کے بچے اگر بیٹے ہوں گے تو آج کل کے لڑکوں سے کافی تبدیل ہوں گے اور وہ ان کی منفرد انداز میں تربیت کریں گی۔اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا تھا کہ ان کے مستقبل کے بیٹے سنجیدہ، نرم مزاج اور دوسروں کا احترام کرنے والے ہوں گے۔عائشہ عمر نے لکھا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کی اس طرح پرورش کریں گی کہ وہ خود ایک ماں کی طرح اپنی اولاد کی پرورش کریں گے اور ساتھ ہی انہیں اس بات کا پابند بنائیں گی کہ وہ اپنے ہر عمل کا حساب دیں۔
مقبول خبریں
مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس...
شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق’ایک زخمی
سپین وام(این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی...
کشیدگی کے باعث بڑا مالیاتی اثر متوقع نہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت...
پاکستانی بے خوف، مہمان نواز اور پرامن ہیں، امریکی یوٹیوبر
نیویارک (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان...
دوبارہ نہیں کرنا بیٹا، یہ فلم نہیں ہے، فہد مصطفی کا بھارت کو انتباہ
کراچی (این این آئی)معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفی نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو...