شہباز شریف سے آصف زرداری کا ٹیلیفونک رابطہ ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

0
200

لاہو ر( این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد (ن) لیگی سینئر رہنمائوں کو اہم ہدایات بھی جاری کیں ۔