لاہور( این این آئی) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف کل (اتوار) کو اپنی 73ویں سالگرہ لندن میں اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ منائیں گے۔ محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر لاہور سمیت مختلف شہروں میں پارٹی کے مختلف ونگزاضلاع کی سطح پر سالگرہ کی تقریبات کااہتمام کرینگے جس میں کیک کاٹنے کے علاوہ نوازشریف کی درازی عمر اورملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ۔نواز شریف 25دسمبر1949ء کولاہورمیں پیدا ہوئے ۔وہ 6نومبر 1990ء سے 18 اپریل 1993ء تک پہلی مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم بنے، دوسری مرتبہ12ویں وزیر اعظم کے طور پر17فروری 1997ء سے لیکر 12اکتوبر 1999ء تک مسند اقتدار پر فائزرہے جبکہ 11 مئی 2013ء کے عام انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعدایک بارپھر انہیں وزیراعظم پاکستان کے طور پر منتخب ہونے کا شرف حاصل ہواہے تاہم عدالتی فیصلے کے نتیجے میں انہیں عہدے اس منصب سے ہٹا دیاگیا ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...