چین نے کوروناپر تحقیقات کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی، ڈبلیو ایچ او

0
272

جنیوا (این این آئی )عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ کووڈ 19 سے متعلق تحقیقات کے لیے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی ایمرجنسی کے ڈائریکٹر مائیکل ریان نے ورچوئل پریس بریفنگ میں بتایا کہ ہمیں چینی حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کورونا 19 کی تحقیقات کے لیے فیلڈ میں درکار تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ٹیم کو چینی ساتھیوں میں شامل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ تحقیقات کے نتائج اور زمین پر موجود اعداد و شمار کی تصدیق کر سکیں۔انہوں نے چینی ماہرین کی جانب سے کی گئی سائنسی تحقیق کا اعتراف کیا اور کہا کہ بین الاقوامی ماہرین کو بھی سائنسی تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ بین الاقوامی برادری کو سائنس کے معیار کے بارے میں یقین دلایا جاسکے