ایل اوسی خلاف ورزی پر بھارتی ہائی کمیشن دفترخارجہ طلب

0
311

اسلام آباد(این این آئی)لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 11 افراد زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے سویلین آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے جگجوٹ گائوں میں شادی کی تقریب میں شریک 11 معصوم شہری زخمی ہوئے۔بھارتی فوج نے شادی کی تقریب کو راکٹوں اور بھاری مارٹرز سے نشانہ بنایا، زخمی ہونے والوں میں چھ خواتین، چار بچے شامل ہیں۔ شادی کی تقریب میں خاص طور پر خواتین بچوں کو نشانہ بنانا بھارتی فوج میں اخلاقیات کی کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے غیر پیشہ وارانہ اور انسانی حقوق کی صریحا خلاف ورزی کا مظاہرہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر انتظام کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا