انقرہ (این این آئی )ترکی کی وزارت صحت نے کہاہے کہ 24گھنٹے کے دوران ملک میں کرونا کے مزید 4117 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 38ہزار 226 ہوگئی ہے جب کہ مزید 87 افراد کی ہلاکت کے بعد کرونا سے ترکی میں اب تک 812 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمارمیں کہاگیاکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کرونا کے مزید چار ہزار ایک سترہ کیسز سامنے آئے جب کہ 87 افراد ہلاک ہوگئے۔بیان میں کہا گیا کہ چین میں 1846 افراد کرونا سے صحت یاب ہوئے ۔ ترک حکام کا کہنا تھا کہ کرونا کا شکار ہونے والے افراد کے موبائل فون کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ ان کے قرنطینہ اور لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر نظر رکھی جا سکے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...