ماسکو(این این آئی)یوکرین جنگ کے دس ماہ مکمل ہونے کے ساتھ ہی نئے جنگی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے روس کے صدر ولادی میر پوتین نے دفاعی صنعتوں کے سربراہوں سے ملاقات میں اسلحہ سازی کی گیم تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ دفاعی صنعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ یوکرین کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کو متواتر، معیاری اور بروقت اسلحہ، گولہ بارود اور ہر طرح کے جنگی آلات کی فراہمی یقینی بنائے رکھیں۔روسی دفاعی صنعتوں کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ یوکرین میں جنگ عالمی سطح پر مغربی طاقتوں کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کو روکنے کی ایک تاریخی کوشش ہے۔ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا موقع ہے کہ پیوتن نے اپنی افواج کو مسائل پر قابو پانے کا مشورہ دیا ہے اور اس کے بعد دفاعی صنعتوں کے سربراہوں کو بڑھی ہوئی جنگی ضرورتوں کے لیے متوجہ کیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اہم ترین بات یہ ہے کہ دفاعی صنعتیں محازوں پر لڑنے والی افواج کی اسلحے ، گولے بارود اور جنگی آلات کی ہر طرح کی ضروریات کو بہترین معیار کے ساتھ ضروری تعداد میں اور کم سے کم وقت میں فراہم کا اہتمام کریں۔یہ بھی ضروری ہے کہ ہتھیار ہر طرح سے تکنیکی خصوصیات اور اہلیت کے حوالے سے بہترین ہوں۔ تاکہ ہمارے جنگ باز بہتر لڑ سکیں۔ ‘یہ چیز تجربے میں سیکھی گئی ہے۔’ اسی ہفتے کے دوران پوتین نے کہا تھا کہ فوج کو یوکرین میں درپیش مسائل کا تعین کرنا ہوگا۔واضح رہے 24 فروری 2022 سے لاکھوں روسی فوجی یوکرین کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ پیوتن نے اسے ایک خصوصی فوجی آپریشن قرار دیا ہے۔ اس دوران روسی فوج کا اسلحے اور گولہ بارود کا بھاری نقصان ہو چکا ہے اور دسیوں ہزار فوجی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔روس کی طرف سے اس دوران 3 لاکھ رضا کاروں کو بھی میدان میں اتارنے کی کوشش کی گئی ہے، لیکن اس معاملے بھی کچھ مسائل سامنے آئے ہیں۔تاہم پیوتن کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کی مزاحمت کے خلاف ڈٹا رہے گا۔ اسی ہفتے انہوں نے رواسی افواج کو یقین دلایا تھا کہ روس اپنی افواج کی تمام ضروریات پوری کرے گا۔ ان کے مطابق انہیں کوئی معاشی دقت آرہی ہے اور نہ ہی معیشت کو فوجیانے کی ضرورت ہے۔لیکن روسی دفاعی صنعت کے لیے محاذ پر جنگی ضروریات کی تکمیل کرنے میں دبائو کا شکار ہے۔ حالیہ دنوں میں ایک یونین لیڈر نے کہا تھا کہ دفاعی صنعتوں کو ان دنوں ہفتے میں چھ دن کارکنوں کی شفٹ کا وقت بارہ گھنٹے کرکے کام کرنا پڑ رہا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...