اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 20دسمبر کو بنوں دہشت گرد حملے میں شہید ہونیوالے اہلکاروں کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 20دسمبر کو بنوں دہشت گرد حملے میں شہید ہونیوالے اہلکاروں کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت کیا ہے۔صدر عارف علوی نے صوبیدار میجر خورشید احمد کے ورثا ئ،سپاہی سعید احمد کے بھائی سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر مملکت کا 19 دسمبر کو میرانشاہ میں خود کش حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے نائیک عابد کے والد سے بھی اظہارِ تعزیت کیا۔صدر مملکت نے شہدا کو وطن کیلئے خدمات اور جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت نے شہدا کی بہادری اور وطن کیلئے قربانی کے جذبے کو سلام پیش کیااورشہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا اور صبر جمیل کی دعا کی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...