کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قائداعظم محمد علی جناح کے جمہوریت، مساوات، آئین کی پاسداری اور قانون کی حکمرانی سے متعلق تصورات کو مشعلِ راہ قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ آج قومی حالات کا جائزہ لینے اور بابائے قوم کے سیاسی اصولوں اور ویژن کی روشنی میں ملکی سیاست سے جھوٹی انا، ذاتی مفاد پرستی اور نفرت کی سوچ کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہائوس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت پر اپنے پیغام میں تمام پاکستانیوں کو بابائے قوم کی 146ویں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم ان کی آئین و قانون پسندی کی پیروی کریں اور ملک کی بے لوث خدمت اور بھرپور لگن و جذبے سے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیں بابئے قوم کے نظریے و ویژن کی روشنی میں سیاسی حقوق کے لیے جدوجہد کرنا اور ملک و قوم کی خدمت کرنا سکھایا۔ انہوں نے نشاندھی کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی قیادت کی جانب سے قائدِاعظم کے پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے 1973ع کا متفقہ آئین، زرعی اصلاحات، جوہری پروگرام، میزائیل ٹیکنالاجی، انسدادِ پولیو اقدامات، لیڈی ہیلتھ ورکرز منصوبہ، اٹھارویں ترمیم، این ایف سی ایوارڈ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ جیسے بیشمار تاریخی اقدامات قوم کو ہمیشہ یاد رہیں گے۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان آج بھی اپنے بانی قائداعظم کی اس خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے کہ ہم سب سے دوستی کے خواہاں ہیں اور کسی بھی ملک کے خلاف ناپسندیدہ عزائم نہیں رکھتے، لیکن اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق جبر سے دوچار اقوام کی اخلاقی و سفارتی حمایت سے کبھی گریز نہیں کرے گا۔پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کو قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن کے عین مطابق جمہوریت کو مضبوط، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کی پاسداری کو ناقابلِ تسخیر بنانے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...