اسلام آباد (این این آئی) وزیر خزانہ اور صدر انٹرنیشنل افئیرز سینیٹر اسحق ڈار سے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیرز بیرسٹر امجد ملک نے وزارت خزانہ میں ملاقات کی جس میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ہفتہ کو ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ (ن )کی اوورسیز میں تنظیم نو کی پراگریس کا جائزہ اور تمام باقی ممالک میں تنظیم سازی مکمل کرنے کا فیصلہ اورسابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کیا گیا ۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے مندرجہ ذیل تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں گلف میں مقیم تارکین وطن کے لئے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی موجودگی میں اضافی نیکوپ کارڈ کی شرط کا خاتمہ ، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اضافی فون کی ٹیکس فری سہولت، پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرز پراوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کا نیا بورڈ بھی تشکیل دینے کی درخواست کی اور اسی لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کی پارلیمان میں نمائیندگی ، انکے جائز مطالبات کا حل،اور اسلام آباد میں انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد کی سفارش کی۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے تمام گزارشات پر غور کرکے وزیراعظم پاکستان کیساتھ اٹھانے کا وعدہ بھی کیا۔بعدازاں سینیٹر اسحق ڈار نے اپنے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک کو جمعہ کے جاری سینٹ کی کارروائی کے احوال کا مشاہدہ کرنے کا موقعہ فراہم کیا اور مسیحی وفد کیساتھ کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...