لاہور (این این آئی) پاکستان کے عہدساز شاعر منیرنیا زی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 16 برس بیت گئے، انکی شاعری کے پھول آج بھی ادب کے افق پر مہک رہے ہیں۔منفرد لب ولہجے کے شاعر منیر نیازی نے اپنی فکری عظمت کی بدولت اردو اور پنجابی شاعری میں الگ مقام پایا، ان کے نوک قلم نے فلمی صنعت کو بھی جلابخشی۔ان کے تحریرکردہ نغمات آج بھی زبان زدعام ہیں، انہوں نے 1949ء میں ساہیوال میں ایک ویکلی میگزین سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، مختلف اخبارات، جرائد کے ساتھ ساتھ ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہے۔منیر نیازی کی تصانیف میں”تیز ہوا اور تنہا پھول، جنگل میں دھنک، دشمنوں کے درمیان ، ماہ منیر، سفر دی رات، چار چپ چیزاں اور رستہ دسن والے تیرے شامل ہیں۔شعر و ادب کا یہ روشن ستارہ 26 دسمبر 2006ء کو ادب کے آسماں میں ڈوب گیا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...