کراچی (این این آئی)پاکستان میوزک انڈسٹری کے گلوکار جواد احمد نے اپنے ساتھی گلوکاروں کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے ان کی کامیابی کی وجہ بتا دی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوڈ کاسٹ سے وائرل ہونے والے کلپ میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ جواد احمد اپنے ہم عصر اور موجودہ گلوکاروں کے حوالیسے بات کر رہے ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ‘ میرے خیال میں میرے دور میں گلوکار جن میں عاطف اسلم، علی ظفر، ابرار الحق، شہزاد رائے، حدیقہ کیانی اور مجھ سمیت دیگر شامل ہیں، ہم سارے بس ایسے ہی ہیں، موقعے مل گئے، اچھا ٹائم تھا، تھوڑا بہت گا لیتے تھے۔ایک بات اچھی تھی، ٹیونر نہیں تھا اْس زمانے میں، ہم نے بغیر ٹیونر کے گایا، لیکن کوئی بہت اچھا بھی نہیں گایا، لوگوں کو پسند آگیا، پی ٹی وی تھا بس اس وقت اگر کوئی اچھا گانا بنالیتا تھا تو ہٹ ہوجاتا تھا۔ ہمیں موقع اچھا مل گیا، ہم ہٹ ہوگئے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے نئی نسل کے گلوکاروں کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خود سے بہتر قرار دے دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘لیکن آج جو لوگ گانے والے ہیں ، ہم سے بہت بہتر ہیں، جیسے راحت فتح علی خان، شفقت امانت علی خان، شفقت سلامت علی خان، جاوید بشیر پھر نئے لڑکوں میں علی سیٹھی، امانت علی، نبیل شوکت علی۔ یہ سارے ہم سے بہتر ہیں۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب جواد احمد نے نوجوان ٹیلنٹ کے لیے بات کی ہو، بلکہ اس سے قبل بھی کئی بار مختلف پروگرامز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نوجوان ٹیلنٹ کی حمایت کی ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...